ناندیڑ میں اجتماعی تقریب نکاح میں 32 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

May 27, 2017 04:01 PM IST | Updated on: May 27, 2017 04:01 PM IST

ناندیڑ۔ سماج میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے مختلف ملی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ناندیڑ میں اس سال اس کام کے لیے کئی تنظیمیں کام کررہی ہیں ۔ ایسی ہی ایک تنظیم الامین ایجوکیشن سوسائٹی بھی ہے جو پچھلے 13 سالوں سے شہر میں اجتماعی تقریب نکاح کا انعقاد کررہی ہے ۔ ان کی یہ کوششیں لوگوں کے لئے فائدہ  مند ثابت ہو رہی ہیں ۔ الامین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اجتماعی نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ شادیوں میں ہونے والے بیجا اسراف کو ختم کرنے اور غریب والدین کی سہولت کے لیے ناندیڑ میں اجتماعی تقریب نکاح کا اہتمام کیا گیا ۔  اس تقریب میں اس بار بھی 23 جوڑوں کو شادی کے مقد س بندھن میں باندھا گیا ۔ محفل نکاح کو سجانے کے لئے سوسائٹی کو مخیر حضرات کے ذریعہ مالی تعان حاصل ہوتا ہے۔ محفل نکاح میں شریک  علماء کرام کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے قائدین بھی شامل رہے ۔

ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ و سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے بھی نکاح کی محفل میں شریک ہوکر نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے مٹھائی کا ایک ایک ڈبہ تحفہ کے طورپر پیش کیا ۔ اشوک چوہان نے اس موقع پر اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے مسلم سماج میں اجتماعی شادیوں کے رجحان میں ہو رہے اضافہ کو خوش آئند پیش رفت بتایا ۔ خطبہ نکاح قاضی ولی خطیب نے پڑھایا ۔سوسائٹی کے ذمہ داران نے نہ صرف محفل نکاح سجائی بلکہ اس میں حصہ لینے والے دلہا اور دلہن کو ان کی نئی زندگی کی شروعات کیلئے درکار امور خانہ داری کی تمام بنیادی چیزیں بھی فراہم کیں ۔

ناندیڑ میں اجتماعی تقریب نکاح  میں 32 جوڑے رشتہ ازدواج  میں منسلک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز