یوم جمہوريہ پراحمد آباد کے سرخیزمیں ساٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

Jan 28, 2017 01:35 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 01:36 PM IST

احمد آباد۔ یوم جمہوريہ کے موقع پر احمد آباد کے سرخیز علاقے میں ایک اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 60 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا ۔ اس اجتماعی شادی میں دلہن اور دلہا اپنے ہاتھوں سے ترنگا لہراتے ہوئے نظر آئے ۔  اجتماعی شادی کا اہتمام  کرنے والے حسینی وقف کمیٹی کے صدر سید یاسین باپو نے کہا کہ خاص طور سے26 جنوری کے دن کو شادی کے لیے اس لیے پسند کیا گیا تاکہ ایک میسیج معاشرے کو دیا جائے کہ مسلم برادری کے لوگ اس دن کی کس قدر عزت اورعظمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریعت میں اجتماعی شادی کے بہت سے فوائد بتائے گئے ہیں اورغریب والدین کے بچوں کی شادی کروانا ایک صدقے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس لئے گزشتہ دس سالوں سے ہر سال اس طرح کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یوم جمہوريہ پراحمد آباد کے سرخیزمیں ساٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز