ناندیڑ میں عطار، تنبولی اور منیار ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام

May 17, 2017 10:46 PM IST | Updated on: May 17, 2017 10:46 PM IST

ناندیڑ : مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کے لیے اپنے بچوں کی شادی کرنا ایک مشکل عمل ہوگیا ہے۔ اس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ناندیڑ میں مختلف ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا نظم کیا جارہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں عطار، تنبولی اور منیار سوشل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

دیگلور ناکہ کے رائل گارڈن اور فیمس فنکشن ہال میں منعقدہ اس تقریب میں 16 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا مفتی محمد ایوب قاسمی، محکمہ سماج کلیان کے عہدیدار ستیندر آئولوار و دیگر نے شرکت کی۔ قاضی محمد رفیق نے نکاح اور ایجاب و قبول کی رسم انجام دی۔ تمام منکوحہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کمیٹی کی جانب سے پلنگ ، بستر اور برتن وغیرہ ضروریات زندگی کا سامان بطور تحفہ دیا گیا ۔

ناندیڑ میں عطار، تنبولی اور منیار ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں ناندیڑ شہر و ضلع کے علاوہ مراٹھواڑہ اور ودربھ علاقوں سے عطار، تنبولی و منیار براداریوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اے ٹی ایم سوسائٹی کے ذمہ داران اور تمام ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران و ممبران نے تمام انتظامات بحسن و خوبی انجام دیے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز