مولانا سید ارشد مدنی کی موجودہ حالات میں مسلمانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل

Mar 04, 2017 12:29 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 12:30 PM IST

ممبئی۔ جمعیتہ علما ہند کےصدر مولانا سید ارشد مدنی نے ممبرا میں منعقد قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی اکثریت سیکولرافراد پرمشتمل ہے۔ مٹھی بھر فرقہ پرست ملک کے امن و امان کو بگاڑنا چاہتے ہیں ۔ مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے بڑھ چڑھ کر لوگوں سے حصہ لینے کی تلقین کی۔  ممبئی کے مضافات میں واقع ممبرا میں جمعیتہ علما  نے قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ پر ہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں فرقہ پرست طاقتوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے صبر و تحمل سےکام لینے اورقومی یکجہتی کی فضا کو بنائے رکھنے کی پرزور اپیل کی۔ مولانا سید ارشد مدنی نے گنگا جمنی تہذیب کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں کو سیکولرازم کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی  اشد ضرورت ہے۔

کانفرنس میں شریک مختلف مذاہب اور فرقوں کے نمائندوں نے جمعیتہ علما کی قومی یکہتی تحریک کی حمایت کی۔ مذہبی پیشواؤں اور دانشوروں نے واضح کیا  کہ ملک کی بقا آپسی بھائی چارے میں ہے ۔  مذہبی پیشواؤں نے فرقہ وارانہ منافرت اور اشتعال انگریز بیان بازی کے ذریعے ملک کی امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ مذہبی پیشواؤں نے کسی ایک مخصوص مذہب سے دہشت گردی کو جوڑنے کی مذموم کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مولانا سید ارشد مدنی کی موجودہ حالات میں مسلمانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز