مبارک مہینہ رمضان کے آغاز سے پہلے احمد آباد میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

May 24, 2017 01:18 PM IST | Updated on: May 24, 2017 01:18 PM IST

احمد آباد۔ مبارک مہینہ رمضان کا آغاز بس ہونے کو ہے ۔ ایسے میں جہاں ایک طرف مارکیٹ سجے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہیں اس مبارک ماہ میں لوگوں کی صحت نہ خراب ہو اس مقصد کو لے کر احمد آباد کے جمال پورعلاقے میں سابق ایم ایل اے اور ناراينی ہاسپيٹل کی مشترکہ پہل سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  اس میں بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگوں نےہیلتھ چیک اپ کروایا ۔

 اس موقع پرعلاقے کے سابق ایم ایل اے صابر كابلی والا نے کہا کہ اس سال رمضان کا مبارک مہینہ گرمی میں شروع ہو رہا ہے ۔ ایسے میں لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہوتا ہے کہ وہ کس بیماری کے شکار ہیں ۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ لوگوں کو اس ماہ کے آغاز سے پہلے ہی ہیلتھ چیک اپ کروا دیا جائے تاکہ انہیں ان کی بیماری کے بارے میں پتہ ہو جائے۔ اس موقع پر آنکھوں کے چیک اپ کے ساتھ ہی ساتھ مفت میں چشمے اوردوا بھی دی  گئی جسے لینے کے لیے لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ میڈیکل کیمپ کو لے کر علاقے کے لوگوں میں جہاں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا وہیں علاقے کے سابق ميونسيپل کونسلر مشتاق کھادی والا نے کہا کہ صبح سے شروع ہونے والے اس میڈیکل کیمپ میں تقریبا دو ہزار افراد نے حصہ لیا ۔

مبارک مہینہ رمضان کے آغاز سے پہلے احمد آباد میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز