درگاہ خواجہ معین الدین چشتی میں رسم مہندی کا جلوس

Sep 29, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 05:34 PM IST

اجمیر: راجستھان میں اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں جاری محرم کے عرس کے دوران آج صبح چاربجے مہندی کا جلوس عطائی چوک پہنچا۔ یہ جلوس کل دس بجے بعد درگاہ کے نظام گیٹ سے شروع ہوکر پوری رات چل کر عطائی پہنچا جہاں مہندی کی رسم ادا کی گئی۔ مہندی کی رسم حضرت امام حسین کے بیٹے حضرت قاسم حسن کی یاد میں کی جاتی ہے جب کہ وہ دولہا بنے کربلا میں شہید ہوئے تھے۔

اس سے پہلے جھنڈے کا جلوس نکالا گیا تھا۔ مولانا مختار اشرف کے مطابق کربلاکا واقعہ سچائی کے لئے کچھ قربان کردینے کا پیغام دیتا ہے۔ خیال رہے کہ کل 30ستمبر کو چھوٹا اور یکم اکتوبر کو ننگی تلواروں کا جلوس نکالا جائے گا ۔ اس کے لئے پولیس اور انتظامیہ نے منظوری دے دی ہے۔

درگاہ خواجہ معین الدین چشتی میں رسم مہندی کا جلوس

درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز