مینکا گاندھی نے کی وضاحت، کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ورون گاندھی

وڈودرہ ۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی نے اپنے بیٹے اور پارٹی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پھر سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ہی رکن پارلیمنٹ منتخب کئے جائیں گے ۔

Dec 12, 2017 09:26 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 09:26 PM IST

وڈودرہ ۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی نے اپنے  بیٹے اور پارٹی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پھر سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ہی رکن پارلیمنٹ منتخب کئے جائیں گے ۔ چچا زاد بہن پرینکا گاندھی واڈرا کی مبینہ پہل پر ورون کے گجرات انتخابات کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کے قیاس سیاسی حلقوں میں لگائی جا رہی تھیں۔

گجرات کے وڈودرہ شہر کے مانجل پور علاقے کے بی جے پی امیدوار کے حق میں پرچار کے لئے آئیں مسز گاندھی نے کل شام صحافیوں سے بات چیت میں اس قیاس آرائی کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورون بی جے پی کے ایم پی ہیں اور پھر سے اسی کے ایم پی بنیں گے۔

مینکا گاندھی نے کی وضاحت، کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ورون گاندھی

مرکزی وزیر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی ۔ فائل فوٹو۔

Loading...

مسٹر راہل گاندھی کے مذہب کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسز گاندھی نے کہا- 'انتخابات کوئی گرودوارا تو ہیں نہیں۔ ہندو غیر ہندو جانے دیجئے، راہل ہندوستانی تو ہیں۔ کانگریس نے گجرات میں پرچار کی پرزور کوشش کی ہے لیکن یہ شخصیت پر مبنی پارٹی ہے جبکہ بی جے پی نظریات اور کارکن کی بنیاد پر‘۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز