گجرات : تجارتی جہاز میں لگی آگ ، عملہ کا ایک رکن شدید طور پرجھلسا

گجرات کے مندرا بندرگاہ سے نافتھا لے کر سری لنکا کے کولمبو جانے والا تجارتی جہاز ایم وی نلنی میں بدھ کو کیرالہ کے کوچی سمندر کے ساحل کے قریب آگ لگ گئی

Jun 14, 2018 12:00 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 12:06 AM IST

کوچی : گجرات کے مندرا بندرگاہ سے نافتھا لے کر سری لنکا کے کولمبو جانے والا تجارتی جہاز ایم وی نلنی میں بدھ کو کیرالہ کے کوچی سمندر کے ساحل کے قریب آگ لگ گئی جس میں عملے کے ایک رکن شدید طور جھلس گیا۔

بحریہ کے ایک ترجمان نے يواین آئی کو بتایا کہ بحریہ نے کوسٹ گارڈ کے عملے کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ آگ پر کنٹرول کرلیا گیا ہے اور زخمییوں کو نکال کر ساحل پر لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گجرات : تجارتی جہاز میں لگی آگ ، عملہ کا ایک رکن شدید طور پرجھلسا

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز