مہاراشٹر : ریاستی کابینہ میں توسیع اورفرنویس کی مرکزی کابینہ میں ترقی کی قیاس آرائیاں تیز

Aug 16, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 05:59 PM IST

ممبئی : مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق فڑنویس کو مرکزی کابینہ میں شامل کرکے بی جے پی ہائی کمان ترقی دینا چاہتی ہے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں یہ تبدیلیاں ممکن ہیں۔ واضح رہے کہ حال میں وینکیا نائیڈو کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد کابینہ میں ان کا قلمدان دیگر وزیر کو سونپا گیا ہے۔اس لیے نومبر ۔دسمبر میں گجرات سمیت دیگر ریاستوں میں ہونے والے ضمنی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکزی کابینہ میں توسیع کا امکا ہے ۔ اس کی وجہ سے ریاستی کابینہ میں بھی تبدیلیاں ممکن ہے،جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دیویندرفڑنویس کو ترقی دے کر مرکزی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔اس لیے دوریاستی وزراء سدھیر منگٹوار اور رنجیت پاٹل کے نام زیر غور ہیں۔

فڑنویس کو اگر مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا اور انہوں نے ستمبر میں ریاستی کابینہ میں ردوبدل کیا تو امکان ہے کہ پرکاش مہتا اور سبھاش ڈیسائی کو باہر کا راستہ دکھا یا جائے کیونکہ ان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کی جگہ دیگر ایم ایل اے کو کابینہ میں ذمہ داری سونپی جائے۔

مہاراشٹر : ریاستی کابینہ میں توسیع اورفرنویس کی مرکزی کابینہ میں ترقی کی قیاس آرائیاں تیز

بی جے پی کی مجلس عاملہ کی ایک میٹنگ 17اگست کو شمال مغربی علاقے بوریولی میں ہونے جارہی ہے جہاں کسانوں کے قرض کی معافی اور دیگر سیاسی معاملات پر غورکیا جائے گاجبکہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز