مجلس اتحاد المسلمین لیڈر سید معین ایک ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا ، کارکنوں نے نکالی زبردست ریلی

ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر ایک ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ سید معین اور ان کے تین ساتھیوں کی رہائی پرایم آئی ایم کارکنوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا

Nov 02, 2017 11:47 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 11:47 PM IST

ناندیڑ : ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر ایک ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ سید معین اور ان کے تین ساتھیوں کی رہائی پرایم آئی ایم کارکنوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا ۔بھاگیہ نگر سے شروع ہوئی یہ ریلی ٹیپو سلطان روڑپر سید معین کی رہائش گاہ پراختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے ۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک کیس کے سلسلے میں ان افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ریلی سے قبل سید معین اوران کے تین ساتھیوں کی گلپوشی کی گئی ۔ رہائش گاہ سے ریاستی صدر سید معین سیدھے پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ دانشوروں اور پارٹی لیڈروں نے ان کی گلپوشی کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید معین نے کانگریس پر انہیں پھنسانے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ایم آئی ایم کو خریدنے سے قاصر کانگریسیوں نے ایم آئی ایم قیادت کو جیل میں ڈالنا ضروری سمجھا اور اس میں پولیس کا بھی سیاسی استعمال کیا گیا ۔

مجلس اتحاد المسلمین لیڈر سید معین ایک ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا ، کارکنوں نے نکالی زبردست ریلی

خیال رہے کہ ناندیڑ بلدیاتی انتخابات میں ایم آئی ایم کو ایک بھی سیٹ حاصل نہیں ہوئی جبکہ ایم آئی ایم کی میٹنگوں میں صدر اسدالدین اویسی کی اسپیچ سننے کیلئے بڑی تعداد میں عوام جمع ہوتے رہے ،لیکن ایک حکمت عملی کے تحت پورا مسلم ووٹ کانگریس کی جانب یہ سوچ کر چلا گیا کیونکہ وہاں مسلمانوں کے علاوہ بھی غیر مسلم ووٹ بھی تھے ۔ اور اسی کا نتیجہ رہا کہ کانگریس نے بلدیہ کی ریکارڈ 73 سیٹیں جیت کر سب کو چونکا دیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز