اورنگ آباد میں شراب خانوں پر ایم آئی ایم کارکنوں کا حملہ ، دو دکانوں میں توڑ پھوڑ، کیس درج

Apr 26, 2017 11:27 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:27 PM IST

اورنگ آباد : شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف اورنگ آباد میں ایم آئی ایم نے راستے پر اتر کر جارحانہ تیور دکھائے ۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے شہر کی دو شراب کی دکانوں میں تور پھوڑ کی تو وہیں اس کارروائی میں خواتین پیش پیش نظر آئیں۔ پولیس نے ایم آئی ایم لیڈر اور درجنوں کارکنوں کے خلاف لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ایم آئی ایم کی اورنگ آباد یونٹ نے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے شاہ گنج اورچیلی پورہ علاقوں میں واقع شراب خانوں پر حملہ کیا ۔ اس کارروائی کی قیادت ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کی ۔ تاہم اس پورے احتجاج میں خواتین پیش پیش رہیں ۔ ایم آئی ایم کارکنوں نے شراب خانوں میں داخل ہوکر شرابیوں کی پٹائی سے بھی گریز نہیں کیا ، جبکہ احتجاجیوں کے خوف سے ایک دکاندار پہلے ہی دکان بند کر کے فرار ہوگیا ۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ جب عوام کی بات نہیں سنی جاتی ہے ، تو اس طرح کا ردعمل فطری بات ہے ۔

اورنگ آباد میں شراب خانوں پر ایم آئی ایم کارکنوں کا حملہ ، دو دکانوں میں توڑ پھوڑ، کیس درج

اس سلسلے میں سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں رکن اسمبلی امتیازجلیل اور ایم آئی ایم کارکنوں کے خلاف لوٹ مار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جبکہ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقدموں سے ایم آئی ایم کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ عوامی کاز کے لیے ان کی پارٹی اس تحریک کو ریاست گیر سطح تک پھیلائے گی ۔ وہیں سیاسی حلقوں میں ایم آئی ایم کے حملے اور توڑ پھوڑکوغنڈہ گردی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ بار بار نمائندگی کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی سرد مہری پر بھی نکتہ چینی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز