میرا روڈ کے مسلم نوجوان سمیراسلم شیخ بہترین آئی پی ایس قرار دیئے گئے

ممبئی۔ ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ کے 25 سالہ سمیر اسلم شیخ کو بہترین آئی پی ایس کیڈر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور گزشتہ روزحیدرآباد میں انہوں نے 'دکشانت' پاسنگ آؤٹ پریڈ کی قیادت کی۔

Oct 31, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 09:54 PM IST

ممبئی۔  ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ کے 25 سالہ سمیر اسلم شیخ کو بہترین آئی پی ایس کیڈر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور گزشتہ روزحیدرآباد میں انہوں نے 'دکشانت' پاسنگ آؤٹ پریڈ کی قیادت کی۔ انہیں وزیراعظم کے ذریعہ بیٹن اور وزارت داخلہ کی طرف سے بہترین کیڈر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شیخ سمیر نے کہا کہ انہیں سابق آئی پی ایس افسر جے بی ربیرو سےحوصلہ ملا اورانہوں نے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کیا۔ میرا میں رہائش پذیر سمیر شیخ کے والد اسلم ایک سول انجینئر ہیں، سمیر نے زیویر اسکول سے تعلیم مکمل کی اورساٹھے کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت مکمل کرنے کے بعد بی آئی ٹی ایس پلانی سے الیکڑونک انجنیئرنگ کیا۔

میرا روڈ کے مسلم نوجوان سمیراسلم شیخ بہترین آئی پی ایس قرار دیئے گئے

میرا روڈ کے 25 سالہ سمیر اسلم شیخ : فائل فوٹو، فوٹو کریڈٹ ڈکن کرونکل۔

سمیر کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ملک وقوم کی خدمت کے لئے سخت محنت کی ہے۔ انہیں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے نوجوانوں کوایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے اپنی دلچسپی کے تحت اپنا نشانہ طے کرناچاہیے، اور پھر یہ سوچ کر کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی ہے، دل لگا کر محنت کرنی چاہیے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز