سچن تیندولکر کی بیٹی سارا کو فون پر کررہا تھا پریشان ، پولیس نے ملزم کو مغربی بنگال سے کیا گرفتار

بتایا جا رہا ہے وید کمار میتی نام کا ایک شخص بار بار سارا کو فون کرکے پریشان کررہا تھا ۔ وہ انہیں شادی کیلئے پرپوز کرتا تھا ۔

Jan 07, 2018 03:00 PM IST | Updated on: Jan 07, 2018 03:00 PM IST

ممبئی : ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کی بیٹی سارا سے بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے وید کمار میتی نام کا ایک شخص بار بار سارا کو فون کرکے پریشان کررہا تھا ۔ وہ انہیں شادی کیلئے پرپوز کرتا تھا ۔ سچن کے اہل خانہ نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت کی تھی ، جس کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی اور فون ٹاور کے لوکیشن کو ٹریک کرتے ہوئے ملزم کو مغربی بنگال کے ایسٹ مدناپور میں واقع مہساڈول علاقہ سے دبوچ لیا ۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم دیو کمار میتی پیشہ سے ایک آرٹسٹ ہے ۔ اس کا دعوی ہے کہ وہ سارا تیندولکر سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پوچھ تاچھ میں بتایا ہے کہ کچھ مہینہ قبل ہی وہ کسی کام سے ممبئی آیا تھا ، تبھی اسے سارا تیندولکر کا نمبر ملا اور وہ سارا کو فون کرنے لگا۔

سچن تیندولکر کی بیٹی سارا کو فون پر کررہا تھا پریشان ، پولیس نے ملزم کو مغربی بنگال سے کیا گرفتار

ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کی بیٹی سارا سے بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز