اورنگ آباد : تین دنوں سے لاپتہ راشد برآمد ،پی ای ایس کالج کے ذمہ داروں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر ہواتھا روپوش

Mar 20, 2017 11:57 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 11:57 PM IST

اورنگ آباد : گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ راشد صدیقی کو صحیح سلامت برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے راشد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ اس دوران راشد صدیقی نے بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ و ہ خوف کی وجہ سے روپوش ہوگیا تھا ۔ راشد کے مطابق وہ پی ای ایس کالج کے ذمہ داروں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر روپوش ہوگیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ راشد نےپی ای ایس کالج اور وقف جائیداد تنازع پر بھی وضاحت کی ۔

راشد کو صحیح سلامت برآمد کرنے کیلئے پولیس نے کئی زاویوں سے جانچ کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس جانچ میں سائبر سیل کی بھی مدد لی گئی، راشد کے دوستوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ، نومیر خان اور ادریس پر گہری نظر رکھی گئی، تب راشد کا سراغ ملا ۔ پولیس کے مطابق راشد ان تین دنوں میں لگاتار اپنے ٹھکانے تبدیل کرتا رہا ، جس وقت راشد کو پکڑا گیا ، وہ شہر میں واقع ایک کاروباری کے گودام میں چھپا تھا ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ راشد صدیقی کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا ۔

اورنگ آباد : تین دنوں سے لاپتہ راشد برآمد ،پی ای ایس کالج کے ذمہ داروں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر ہواتھا روپوش

ادھر راشد کے بازیاب ہونے بعد اہل خانہ نے بھی اطمینان کی سانس لی کہ ان کا بیٹا صحیح سلامت ہے ۔ تاہم راشد کو آسرا فراہم کرنے والے محمد عرفان اور محمد ظہیر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کرے گی کہ کہیں راشد کا استعمال تو نہیں کیا گیا ۔ فی الحال راشد صدیقی بھی پولیس کی تحویل میں ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز