وزیر اعظم مودی کا مزاج صوفی سنتوں جیسا : مختار عباس نقوی

Mar 26, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 07:52 PM IST

اجمیر: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سنت قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ صوفی صفت انسان ہیں۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں ایرا ن کی جانب سے درگاہ میں نصب طغری کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ یکم اپریل کو دوبارہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری لگانے آئیں گے اور وزیر اعظم کی جانب سےسالانیہ عرس کیلئے دی گئی مخلمی چادر مزار پر پیش کریں گے۔

مسٹر نقوی نے سرکٹ ہاؤس میں خواجہ صاحب کے سالانہ عرس کیلئے درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے سلسلے میں حکام کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے حکام کو عرس میں آنےوالے لاکھوں زائرین کو ہر طرح کہ سہولیات فراہم کرانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم مودی کا مزاج صوفی سنتوں جیسا : مختار عباس نقوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز