منی لانڈرنگ کیس : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ای ڈی سے طلب کی سوالات کی فہرست

Feb 26, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 09:34 PM IST

ممبئی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نایک نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ای ڈی کے سمن کے جواب میں ایک اور خط لکھ کر کہا ہے کہ ایجنسی اپنا سوالنامہ بھیج سکتی ہے ، جس کا وہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائک نے اپنے وکیل کے ذریعے خط لکھ کر کہا ہے کہ عامر کی گرفتاری سے جانچ کو لے کر ہماری امید اور مضبوط ہوئی ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ ذاتی طور پر پیش ہونے پر ہمارے موکل کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایجنسی اپنا سوالنامہ بھیج سکتی ہے ، جس کا وہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ای ڈی سے طلب کی سوالات کی فہرست

نائیک نے کہا کہ اس کے غیر مقیم ہندوستانی ہونے کے باوجود نافذ کرنے والے ڈائریکٹوریٹ نے عدالت سے کہا کہ وہ جانچ میں شامل نہیں ہو رہا ہے اور جانچ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سمن کے جواب میں اس ہفتہ کے شروع میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی الیکٹرانک ذریعہ سے اپنا بیان درج کرانے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز