ملک میں کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 2 ستمبر کو

Aug 23, 2017 09:26 AM IST | Updated on: Aug 23, 2017 09:26 AM IST

ممبئی۔ آج ملک میں کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے عیدالاضحی 2ستمبر بروزہفتہ منائے جائے گی۔ یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں شاہی امام وصدرمرکزی رویت ہلال کمیٹی سیداحمدبخاری نے کہا کہ آج 22؍اگست2017منگل کے روزماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی کے علاوہ آسام، بنگال، بہار، اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان اورہریانہ کے ان تمام صوبوں میں نظرنہیں آیا۔اورنہ ہی کسی جگہ سے رویت کی کوئی شہادت موصول ہوئی۔ لہذ امرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحجہ24 ؍اگست 2017جمعرات کے روز ہے اور عیدالاضحی 2؍ستمبر 2017 ہفتہ کے روز ہے۔

رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کے مطابق آج چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا، چاندنظر نہیں آیا۔ ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کیا گیا، بیشتر مقامات پر مطلع صاف نہیں ہے ، کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے 30 کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ بتاریخ 24؍اگست 2017 بروز جمعرات ماہ ذی الحجۃ1438ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور اس طرح 2؍ستمبر بروز ہفتہ عیدالاضحی ہوگی ۔ اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز میں بھی کہا گیا کہ ملک کے کسی بھی حصہ سے ذی الحجہ کے چاند کی مصدقہ خبر موصول نہ ہونے کے پیش نظر عید الاضحی مورخہ 2؍ستمبر 2017 کو منائی جائے گی۔

ملک میں کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 2 ستمبر کو

علامتی تصویر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد اورسنی جمعیتہ علماء نے آج شب اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ 29ذی القعدہ منگل کو ذی الحجہ کا چاند نظر آیا ہے ،اس لیے بدھ کو 30ڈی القعدہ ہوگی اور جمعرات کویکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ عیدالاضحی 2 ستمبر سنیچر کو واقع ہوگی ۔ دہلی اور ملک کے دوسرے علاقوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق وہاں بھی ذی الحجہ کا چاند نظرنہیں آیا ہے،دہلی اور لکھنؤ کی چاند کمیٹیوں نے بھی چاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز