ہندو۔ مسلم یکجہتی کی انوکھی مثال ، اکولہ میں محرم، درگاہ اتسوا اوردھم پریورتن دن مل جل کر منایاگیا

Oct 01, 2017 08:45 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 08:45 PM IST

آکولہ : اکولہ میں تہواروں کے بیچ ہندو اور مسلمانوں میں یکجہتی دیکھنے کو ملی۔ یہاں لوگوں نے محرم، درگاہ اتسوا اوردھم پریورتن دن مل جل کر منایا۔ کئی مقامات پر ہندواور مسلمانوں کیلئے مشترکہ دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یوم عاشورہ کے موقعے پر اکولہ میں خصوصی نمازوں، دعاؤں اورمختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ آکوٹ فیل میں واقع امام باڑہ میں ایرانیوں کے نام سے مشہور مسلمانوں نے شہادت حسین کی یاد میں جلوس نکالا ، جس میں نوجوانوں نے ماتم کرتے ہوئے حسین ابن علی کو یاد کیا۔

ادھر کئی مقامات پر ہندومسلم یکجہتی کے تحت عام دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں بلامذہب وملت لوگوں نے شرکت کی۔ اکولہ ضلع کلکٹر اور ایس پی نے بھی دعوت میں شرکت کراس پہل کی تعریف کی۔

ہندو۔ مسلم یکجہتی کی انوکھی مثال ، اکولہ میں محرم، درگاہ اتسوا اوردھم پریورتن دن مل جل کر منایاگیا

شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ نے سماج دشمن عناصر پر سخت کاروائی کرتے ہوئے انھیں شہر بدرکا حکم دیا ہے۔ کئی مقامات پر عوام نے آپسی اتفاق کے ذریعے محر م اور درگا ہ پوجا کے جلوس ایک ہی وقت میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے امن و قانون کو برقرار رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز