محرم پر مہاراشٹر کے آکولہ کے اکوٹ فیل امام باڑہ میں خصوصی مجالس کا اہتمام

Sep 30, 2017 06:31 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 06:31 PM IST

آکولہ۔ آکولہ میں ایرانیوں کے نام سے مشہور مسلمانوں کی طرف سے محرم کے پیش نظر خصوصی مجالس کا اہتما م کیا جا رہا ہے۔ تقریر، نوحہ اور ماتم میں شرکت کرنے کیلئے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں۔ یہاں مجلس میں مرد وخواتین کیلئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کےمختلف حصوں میں ملازمت اور کاروبار کیلئے گئے مقامی لوگ محرم کیلئے شہر میں واپس آچکے ہیں۔ جوان ، بچے بوڑھے، مرد خواتین ہر کوئی ماتم  زنی ، سوز خوانی میں مصروف ہے  جبکہ نوحہ خواں اپنے مخصوص انداز میں واقعہ کربلا کی تفصیل بتارہے ہیں۔

شہادت حسین کی یاد میں مہاراشٹر کے آکولہ میں خصوصی مجالس و پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آکوٹ فیل علاقے میں واقع شہر کے امام باڑے میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں حسین ابن علی کے چاہنے والوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مجلس میں کربلا کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی  جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مسلمانوں کو  حسین ابن علی کی تعلیمات کو  اپنی زندگی میں ڈھالنے کی بھی اپیل کی جا رہی ہے۔ دس محرم کو آکوٹ فیل امام باڑہ  سے آپاتاپا چوک تک جلوس نکالا جائے گا ۔ جس کے لئے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

محرم پر مہاراشٹر کے آکولہ کے اکوٹ فیل امام باڑہ میں خصوصی مجالس کا اہتمام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز