عالمی سنی دعوت اسلامی کی مجالس اور چاندی کے تعزیے مالیگاؤں کے محرم کی ہیں خصوصیات

Oct 01, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 08:17 PM IST

مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر جسے مسجدوں ، میناروں اور مدرسوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں روایتی طریقے سے تعزیہ داری کی جاتی ہے۔ شہر کے اسلام پورہ کے چاندنی چوک میں واقع چاندی کے تعزیے کی ایک الگ تاریخ ہے۔ یہاں تعزیہ 1947ء سے بنایا جاتا ہے۔ محرم کی 9 تاریخ کی صبح عوام کی زیارت کیلئے یہ تعزیہ باہر رکھا جاتا ہے اور 11 تاریخ کی صبح دوبارہ اپنی جگہ رکھ دیا جاتا ہے ۔ مالیگاؤں ہی نہیں آس پاس کے لوگ بھی اس تعزیہ کی زیارت کیلئے ہزاروں کی تعداد میں یہاں پہنچتے ہیں ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کی منتیں یہاں پوری ہوتیں ہیں اور اسی لئے اس تعزیہ کو محرم کے ان ایام میں خصوصی طور پر دیکھنے کے لئے لوگ یہاں پہنچتے ہیں ۔

مالیگاؤں شہر سنی دعوت اسلامی کی جانب سے 5 محرم سے 10 محرم تک ذکر تاجدارکربلا کے عنوان سے مجلسوں کا انعقاد کرتی ہے، جس کا مقصد کربلا کا اصل عنوان اور اصل مقصد لوگوں تک پہنچایا جائے۔ امام پاک کا کردار بیان کرکے عوام میں شریعت اور نماز کی پابندی ، صلہ رحمی ، اخلاق و کردار ان ساری چیزوں کو قوم کے اندر بیان کرکے عشق رسول کے ذریعہ انقلاب برپا کرنا ہے۔ اسی مقصد کو لے کر پچھلے 18 سالوں سے اس طرح کی مجلسیں منعقد کی جارہی ہیں۔ شہر کے الگ الگ حصوں میں ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین ان جلسوں کو سننے کیلئے تشریف لاتی ہیں۔

عالمی سنی دعوت اسلامی کی مجالس اور چاندی کے تعزیے مالیگاؤں کے محرم کی ہیں خصوصیات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز