انڈیا موبائل کانگریس میں بولے مکیش امبانی، 12 مہینہ میں ہو گا 4 جی سب سے بڑا نیٹ ورک

Sep 27, 2017 01:57 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 01:57 PM IST

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ اگلے 12 مہینہ میں 4 جی نیٹ ورک ملک میں سب سے بڑا نیٹ ورک بن جائے گا۔ انڈیا موبائل کانگریس ( آئی ایم سی) میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے بڑا ٹیلی کام اور ڈیجیٹل مارکیٹ ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جلد ہی آئی ایم سی ایک عالمی تقریب کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لئے ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انڈیا موبائل کانگریس میں ملک بھر سے تقریبا 5000 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں 28 سیشن ہوں گے اور 100 سے زائد اسپیکرز اس میں اپنی بات رکھیں گے۔

انڈیا موبائل کانگریس میں بولے مکیش امبانی، 12 مہینہ میں ہو گا 4 جی سب سے بڑا نیٹ ورک

مکیش امبانی: فائل فوٹو۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے علاوہ بھارتی ایئر ٹیل کے سنیل متل اور آئیڈیا سیلولر کے کمار منگلم بڑلا بھی اس میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز