mumbai a man wants to sue parents for giving birth snm بغیر مرضی کے پیدا کیا گیا، ماں۔باپ کے خلاف کروں گا کیس'، جانئے کیا ہے پورا معاملہ'– News18 Urdu

بغیر مرضی کے پیدا کیا گیا، ماں۔باپ کے خلاف کروں گا کیس'، جانئے کیا ہے پورا معاملہ'

رفائل سیمیوئل نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھاہے وہ اپنے ماں۔باپ کو پیار کرتا ہے لیکن وہ صرف ان کے مزے اور سکھ کے چلتے ' پیداہوا۔

Feb 07, 2019 10:02 AM IST | Updated on: Feb 07, 2019 10:08 AM IST

ممبئی کا رہنے والا 27 سال کا ایک شخص خود کو پیدا کرنے کیلئے اپنے ماں۔باپ کے خلاف معاملہ درج کرانے والا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بغیر اس کی مرضی کے ماں باپ نے اسے جنم کیوں دیا۔ رفائل سیمیوئل نام کے اس شخص کا یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی موجود ہے۔ رفائل کا ماننا ہے کہ اخلاقی طور پر کسی کو پیدا کرنا غلط ہے۔ اس سے صرف زمین کے وسائل پر بوجھ اورغریبی بڑھتی ہے۔

انگریزی اخبار 'دا گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق سیمیوئل نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھاہے وہ اپنے ماں۔باپ کو پیار کرتا ہے لیکن وہ صرف ان کے مزے اور سکھ کے چلتے ' پیداہوا۔ اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں رفائل نے لکھا ہے۔ " میں کیوں بھگتوں ؟ مجھے کام کیوں کرنا چاہئےَ کوئی آپ کو اپنے سکھ کیلئے لے آئے'؟

بغیر مرضی کے پیدا کیا گیا، ماں۔باپ کے خلاف کروں گا کیس'، جانئے کیا ہے پورا معاملہ'

علامتی تصویر

ایک انٹرویو میں رفائل نے کہا کہ  ری پروڈکشن زمین پر سب سے زیادہ خود پسندی بھرا قدم ہے۔ کسی سے بھی پوچھئے کہ پیدا کیوں کیا، وہ کہیں گے میں چاہتا تھا۔ دنیا میں کسی بچے کو لانا اور اس کا پریشان ہونا غلط ہے'۔

فیس بل پوسٹ میں رفائل نے اپنے فیس بک پیج پر ماں کے خیالات کو بھی بھی شیئر کیا۔ "مجھے اپنے بیٹے کے عدالت جانے کی تعریف کرنی چاہئے۔ ہم شوہر۔بیوی وکیل ہیں۔ اگر رفائل دلیل کے ساتھ آتا ہے کہ ہم کیسے پیدا ہونے کیلئے اس کی رجامندی مانگ سکتے ہیں تو میں اپنی غلطی قبول کروں گی'۔

Loading...