mumbai bomb blast accused md hanif died ممبئی بم دھماکہ معاملہ میں قصوروار محمد حنیف کی اسپتال میں موت– News18 Urdu

ممبئی بم دھماکہ معاملہ میں قصوروار محمد حنیف کی اسپتال میں موت

ممبئی میں 2003 میں ہونے والے دوہرے بم دھماکہ معاملہ میں قصوروار محمد حنیف سید کی سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

Feb 11, 2019 07:26 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 07:26 PM IST

ممبئی میں 2003 میں ہونے والے دوہرے بم دھماکہ معاملہ میں قصوروار محمد حنیف سید کی سرکاری میڈیکل کالج  اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ عدالت میں 2009 میں حنیف اور اس کی اہلیہ اور عشرت انصاری کو دو ٹیکسی میں دھماکہ خیز مادہ رکھنے کا قصوروار پایا گیاتھا۔

قابل ذکر ہے کہ گیٹ وے آف انڈیا اور زاویری بازار میں ٹیکسی میں بم دھماکہ ہوا تھا ، جس میں تقریباً 52 افراد ہلاک 244 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ بمبئی ہائی کورٹ نے حنیف کی موت کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دینے کے بعد اسے 2012 میں پونے کے یرودا جیل میں رکھا گیا تھا۔

ممبئی بم دھماکہ معاملہ میں قصوروار محمد حنیف کی اسپتال میں موت

علامتی تصویر

Loading...

رپورٹ کے مطابق حنیف کو دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کو موت ہوگئی ۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی صحیح اسباب کا پتہ چل سکے گا۔

Loading...