ہوائی جہاز ہائی جیک کرنے کی دھمکی، تین ہوائی اڈوں پر سیکورٹی میں اضافہ

Apr 16, 2017 11:54 AM IST | Updated on: Apr 16, 2017 11:54 AM IST

ممبئی : ہوائی جہاز ہائی جیک کرنے کی دھمکی کے بعد ممبئی، چنئی اور حیدرآباد ایئرپورٹ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد ممبئی، چنئی یا حیدرآباد سے کسی طیارہ کو ہائی جیک کر سکتے ہیں، جس کے بعد انہوں نے تینوں ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ پولیس نے ممبئی ایئرپورٹ کا محاصرہ کرکے آنے جانے والوں کی جانچ سخت کر دی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک ای میل ملا ہے ، جس میں بھیجنے والے نے لکھا ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو یہ بات کرتے ہوئے سنا ہے کہ وہ لوگ ممبئی، چنئی اور حیدرآباد ایئرپورٹ سے ایک طیارے کو ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ہوائی جہاز ہائی جیک کرنے کی دھمکی، تین ہوائی اڈوں پر سیکورٹی میں اضافہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز