سہراب الدین انکاؤنٹر معاملہ میں بری ہوئے ڈی جی ونجارا اور دنیش ایم این

ممبئی۔ سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں منگل کو ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی ڈی جی ونجارا، آئی پی ایس دنیش ایم این کو بری کر دیا ہے۔

Aug 01, 2017 03:22 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 03:22 PM IST

ممبئی۔ سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں منگل کو ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی ڈی جی ونجارا، آئی پی ایس دنیش ایم این کو بری کر دیا ہے۔ کورٹ نے کافی ثبوت اور گواہوں کے نہیں ملنے پر بری کیا۔ دونوں کے خلاف کافی ثبوت نہیں جٹائے جا سکے تھے۔ دنیش ایم این منگل کی صبح ہی ممبئی پہنچے اور اب بھی وہیں رکے ہوئے ہیں۔ دنیش اس وقت راجستھان میں ایس او جی انسپکٹر جنرل ہیں۔ سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں بری ہونے کے بعد راجستھان کے نئے ڈی جی پی اجیت سنگھ نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیش ایم این پولیس کے محنتی اور ایماندار افسر ہیں۔ میں ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کرتا ہوں۔ غور طلب ہے کہ 26 نومبر 2005 میں سہراب الدین انکاؤنٹر کے معاملے میں دنیش کو جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔ یہ معاملہ کورٹ میں چل رہا تھا۔ گجرات میں ہوئے اس ہائی پروفائل انکاؤنٹر معاملے میں پولیس پر الزام لگا تھا کہ اس میں غلط طریقے سے لوگوں کا انکاؤنٹر کیا گیا۔

سہراب الدین انکاؤنٹر معاملہ میں بری ہوئے ڈی جی ونجارا اور دنیش ایم این

آئی پی ایس دنیش ایم این : فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز