کملا ملس آتشزدگی : نیا سال منانے کیلئے امریکہ سے آیا تھا ممبئی ، چچی کو بچانے کی کوشش میں گنوائی اپنی جان

ممبئی کے معروف کملا ملس کمپاونڈ میں جمعرات کو دیر رات لگی آگ میں اب تک 15 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مہلوکین میں تین امریکی شہری بھی شامل ہیں ۔

Dec 29, 2017 02:54 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 04:56 PM IST

ممبئی : ممبئی کے معروف کملا ملس کمپاونڈ میں جمعرات کو دیر رات لگی آگ میں اب تک 14 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مہلوکین میں تین امریکی شہری بھی شامل ہیں ۔ یہ لوگ نیا سال منانے کیلئے ممبئی آئے تھے ۔ 26 سالہ دھیریہ للانی امریکہ میں نوکری کرتا ہے ۔ اس مرتبہ نیا سال منانے کیئے وہ کچھ دن پہلے اپنے بھائی اور چچی کے ساتھ ہندوستان آیا تھا ۔ جمعرات کو اپنی بھائی وشوا (23) اور چچی پرملا کینیا (70) اور ممبئی میں ہی رہنے والے اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ موجو بسٹرو لاونچ پب میں ڈنر کرنے گیا تھا۔

آگ لگنے پر پب میں افرا تفری مچ گئی ۔ دھیریہ کے رشتہ دار کسی طرح وہاں سے نکل گئے ، لیکن دھیریہ اپنے بھائی اور چچی کے ساتھ پھنس گیا ۔ ان کی چچی واش روم میں بند ہوگئی تھی ، انہیں بچانے کی کوشش میں دونوں کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 11 خواتین شامل ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پب میں ایک برتھ ڈے پارٹی اور آل وومن لاسٹ نائٹ تھیم پر ایک دیگر پارٹی جاری تھی ۔ جب آگ لگی تو خواتین نے اس سے بچنے کیلئے خود کو واش روم میں بند کرلیا ۔

کملا ملس آتشزدگی : نیا سال منانے کیلئے امریکہ سے آیا تھا ممبئی ، چچی کو بچانے کی کوشش میں گنوائی اپنی جان

آگ کا دھنوان واش روم تک پہنچ گیا اور اس کی کی وجہ سے دروازے بند ہوگئے اور دم گھٹنے سے خواتین کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے زیادہ تر لاشیں واش روم سے ہی برآمد کی ہیں۔ حادثہ میں زخمی سلبھ ارورہ نے بتایا کہ آگ لگتے ہی پب میں بھگدڑ مچ ئی ، لوگوں نے مجھے دھکا دیا اور مجھے کچل کر باہر نکل گئے ۔ کئی لووں کی لاشیں پب کے فلور پر بڑی تھیں ۔ لوگ کسی طرح بھی باہرنکلنا چاہتے تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز