ممبئی میں این آئی اے عدالت نے ذاکرنائیک کی املاک کو ضبط کرنے کا کیا حکم

این آئی اے کی ذاکر نائیک کو ملک لانے کی کاررو ائی جاری ہے۔ تقریباً 16مہینے بعد خصوصی این آئی اے کورٹ نے ذاکرنائیک کی املاک کو ضبط کرنے کے حکم پر عمل کیا ہے۔

Oct 12, 2018 09:33 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 09:39 PM IST

ایک خصوصی این آئی اے عدالت متنازع مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جنوبی ممبئی میں واقع پانچ جائیداد وں کو منسلک کردیا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان سے مفرورہے۔ جمعرات کو اس بارے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے حکم دیا تھا نائیک کے خلاف 2016میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے پر جون 2017میں نائیک کو مفرور قراردیا گیا تھا اور عدالت نےغیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ جس پر این آئی اے   کی انہیں ملک لانے کی کاررو ائی جاری ہے۔

ممبئی میں این آئی اے عدالت نے ذاکرنائیک کی املاک کو ضبط کرنے کا کیا حکم

ڈاکٹر ذاکر نائیک: فائل فوٹو۔

تقریباً 16مہینے بعد خصوصی این آئی اے کورٹ نے ذاکرنائیک کی املاک کو ضبط کرنے کے حکم پر عمل کیا  ہے۔ جو جنوبی ممبئی کے مجگاؤں علاقے میں واقع ہے۔ کرسٹل ریزڈینسی میں 1360مربع فٹ کی ایک دکان ،جاسمین اپارٹمنٹ میں دوفلیٹ،جبکہ ماریا ہائٹس میں 650اور940مربع فٹ کے فیلٹ فلیٹ واقع ہیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : " دہشت گرد منان وانی کے والد بولے ۔ " افضل کی پھانسی کے بعد بھٹک گیا تھا بیٹا

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز