ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ داخل ، نفرت انگیز تقریر اور دہشت گردی پھیلانے کے الزام

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکر نائک کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

Oct 26, 2017 09:38 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 09:38 PM IST

ممبئی: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکر نائک کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔ ان پر نفرت انگیز تقریروں کے ذریعے نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اکسانے اور فرقوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آج یہاں این آئی اے کے ایک اہلکار نے کہاکہ ہم نے نائک کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ فی الحال بیرون ملک مقیم 51 سالہ نائک کے خلاف دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت جانچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد یکم جولائی، 2016 کونائیک کی تعلیمات سے انہیں مشتبہ شدت پسندوں کے متاثرہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ . بنگلہ دیش میں دعوی کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ملوث افراد نائیک کی تقریر سے متاثر ہوئے تھے۔این آئی اے نے 18 نومبر، 2016 کو اپنی ممبئی میں نائک کے خلاف یواے پی اے قانون اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ داخل ، نفرت انگیز تقریر اور دہشت گردی پھیلانے کے الزام

ذاکر نائیک کی تنظیم 'اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) نے پہلے سے ہی مرکزی وزارت داخلہ نے غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔این آئی اے نے 58 صفحے کی رپورٹ میں یہ بات کہی ہے کہ ذاکر نائیک مفرورہے اور اس پر دیگر مذاہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ذاکر نائیک کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295۔اے (لوگوں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا)، 298 (دیگر مذاپب پر حملہ) اور 505۔بی (لوگوں کو ریاست کے خلاف بھڑکانا) کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز