دوستی مشن کے تحت ممبئی پولیس کمشنر نے مسلم نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے کئے اہم اقدامات

Sep 29, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:29 PM IST

ممبئی: مسلمانوں اور خصوصی طورپر مسلم نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ’دوستی مشن ‘پروگرام منعقد کرنے کے لیے ممبئی کے پولیس کمشنر دتا پڈسالگیکرنے اہم رول اداکیا ہے اور مستقبل میں بھی معروف تعلیمی ،سماجی اور ثقافتی ادارے کے تعاون سے اس قسم کے پروگراموں کا مسلم محلے اور علاقوں میں انعقاد کیا جائے گا۔ انجمن اسلام کے صدرڈاکٹر ظہیر قاضی نے ستائش کی اور کہا کہ عروس البلاد ممبئی میں تہواروں کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کمشنر کی قیادت میں جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔

انجمن اسلام کے ایک وفد نے ڈاکٹر ظہیر قاضی کی قیادت میں پولیس کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے صدر اور جنرل کونسل کے ممبر ابوعاصم اعظمی ،نائب صدور مشتاق انتولے ،محمد حسین پٹیل ،ڈاکٹر شیح عبداللہ ،سکریٹری عقیل حفیظ اور سی ای او شبیہ احمد اور پی آر شغف ناقد بھی شامل رہے۔وفد نے کہا کہ ممبئی میں نامساعد حالات میں بھی پولیس کمشنر کی حکمت عملی سے شہر میں امن وامان برقرار رکھا گیا۔

دوستی مشن کے تحت ممبئی پولیس کمشنر نے مسلم نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے کئے اہم اقدامات

file photo

ڈاکٹر ظہیرقاضی نے کہا کہ تہواروں کے موسم میں ممبئی پولیس کی مستعدی اور خاص طورپرکمشنر پڈسالگیکر کے پْرخلوص اور ایماندارانہ رویہ سے انتہائی امن وسکون اور رواداری کا ماحول بنارہا اور اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور خصوصی طورپر مسلم نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور فروغ کے لیے ’مشن دوستی ‘ انجمن اسلام کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور یہ پہل انجمن اسلام اور پولیس کے ذریعے شروع کی گئی۔اس کے تحت 600بچوں نے اہلیتی امتحانات میں شرکت کی اور نتائج آنے کے بعد پولیس کی طرف سے طلباء کی تربیت کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کی تعلیم کے لیے انجمن اسلام ن ے بلا شبہ اہم اور ایک نمایاں رول اداکیا ہے اور ہم مستقبل میں ہر قسم کے پروگراموں میں مکمل تعاون کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ محکمہ پولیس میں اقلیتی فرقے نوجوانوں کا تقررہواور وہ خدمات انجام دے سکیں۔

مہاراشٹر کانگریس صدر اشوک چوان و ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم نے سابق مرکزی وزیر ملند دیورا ، بھائی جگتاپ اور دیگر کے ہمراہ کے ای ایم اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور اس حادثیپر اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ این سی پی کے رکن اسمبلی جیتندر اہواڑ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ممبئی مضافاتی ٹرینوں کے لئے 46ہزار کروڑ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس معاملے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے جبکہ بنیادی مسائل کو چھوڑ کر گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بلٹ ٹرین جیسے مہنگے اور بے سود منصوبے کے قیام کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔

معروف قانون داں اور این سی پی کے رکن مجید میمن نے بھی اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الفسٹن اسٹیشن پہنچ کرجائے حادثیکا معائنہ کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت کو ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے اسٹشنوں کو تمام سہولیات سے آراستہ کرنا چاہیے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اگر ان کی گاڑی کی زد میں اگر کوئی کتے کا بچہ بھی آجائے تو انھیں سخت صدمہ پہنچتا ہے لہذا اس سانحے کے بعد وزیر اعظم کو بلٹ ٹرین کے قیام کے منصوبے کو چھوڑ کر اتنی ہی رقم ریلوے انتظام بہتر کرانے میں صرف کرنی چاہیے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز