ممبئی یونیورسٹی نتائج میں تاخیر کا شاخسانہ، وائس چانسلر چھٹی پر ، پروفیسر دیوآنند شندے کارگزار وی سی مقرر

Aug 09, 2017 10:36 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:36 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے گورنراور ممبئی یونیورسٹی چانسلر سی ایچ ودیاداگر راؤنے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دنجے دیشمکھ کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے اور پروفیسردیوآنند شندے کو کارگزار وی سی مقررکیاہے۔

پروفیسر شندے کولہاپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں اور انہیں زائد چارج سونپاگیا ہے، واضح رہے کہ ممبئی یونیورسٹی کے نتائج میں تاخیر کے سبب سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور گورنر ودیاساگر راؤ بھی سخت ناراض ہیں۔ویسے کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر سنجے دیشمکھ کی تعطیل کے دوران پروفیسر شندے کارگزار وی سی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دیشمکھ کو چھٹی پر بھیج دیاگیا ہے۔

ممبئی یونیورسٹی نتائج میں تاخیر کا شاخسانہ، وائس چانسلر چھٹی پر ، پروفیسر دیوآنند شندے کارگزار وی سی مقرر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز