ممبرا کا ایس ایس سی کا رزلٹ شاندار، لائبہ حنیف ذوالفار نے حاصل کئے96.20 فیصد

Jun 14, 2017 03:51 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 03:51 PM IST

ممبرا۔ ریاست مہاراشٹر کی  دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان آن لائن کے ذریعہ سامنے آیا جس میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرنے میں گذشتہ کئی برسوں کی روایات کو برقرار رکھا ہے۔ اسی کے ساتھ مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں بھی شہر کی ٹاپر لڑکی ہی رہی ہے ۔ لائبہ حنیف ذوالفار نے 96.20 فیصد مارکس حاصل کر کے اپنے والدین، اساتذہ، اسکول اور شہر کا نام روشن کردیا ہے ۔ ممبرا کوسہ کے بیشتر اسکولوں کے نتائج سو فیصد رہے ہیں جب کہ میونسپل اسکولوں کے نتائج بھی انتہائی اطمینان بخش آئے ہیں ۔ اسی دوران کوسہ میں کالسیکر اسکول کی ایک طالبہ لائبہ حنیف ذوالفار نے96.20 فیصد حاصل کر کے شہر میں ٹاپ طالبہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

لائبہ کے والد اور والدہ دونوں ہی ٹیچر ہیں۔ ان کی ایک بیٹی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ لائبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی  ہو یا لڑکا سبھی کو پڑھانا چاہئے۔ آج کے دور میں  تعلیم ہی ایک اہم ہتھیار ہے۔  اسلام میں تعلیم کو بڑا اہم مقام حاصل ہے ۔ ان نتائج میں کوکن حلقہ پہلے مقام پر رہا ۔اس حلقے کے چھیانوے فی صد طلبا کامیاب رہے ۔وہیں ناگپور حلقہ سب سے پیچھے رہا۔ اس حلقے کے تراسی فی صد طلبا کامیاب رہے۔

ممبرا کا ایس ایس سی کا رزلٹ شاندار، لائبہ حنیف ذوالفار نے حاصل کئے96.20 فیصد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز