ممبرا کے 13 سالہ عدان کا کارنامہ ، عمر سے زیادہ حاصل کئےمیڈل

Jan 02, 2017 11:07 PM IST | Updated on: Jan 02, 2017 11:07 PM IST

ممبرا : ممبرا کے ایک تیرہ سالہ بچے نے اپنی عمر سے زیادہ میڈل جمع کرلئے ہیں ۔ آٹھویں جماعت کے طالب علم عدان نے کراٹے مقابلہ میں اب تک17 میڈل جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ، جس میں سے7 گولڈ میڈل شامل ہیں ۔ اس کی قابلیت کو دیکھتےہوئے اس کے کوچ کو یقین ہے کہ ایک دن یہ بچہ ضرور عالمی سطح پر اپنے کنبہ اور شہر کا نام روشن کرے گا۔

الیکٹرانک کے اس نئے دور میں آج کل جہاں بچے ویڈیو گیم، کمپیوٹر اور دیگر کھیلوں میں مشغول ہوتے ہیں یا پھر بری صحبتوں کا شکار ہوجاتے ہیں ، ایسے میں انہیں ان لوازمات سے دور رکھنے کے لیے ممبرا میں کراٹے کلاس میں داخلہ کرایا جاتا ہے ، تا کہ بچے جسمانی طور پر تندرست بھی رہیں اور بری عادتوں کا شکار بھی نہ ہوں۔ عدان اور اس کے والدین کی خواہش ہے کہ آگے چل کر وہ پائلٹ بنے۔

ممبرا کے 13 سالہ عدان کا کارنامہ ، عمر سے زیادہ حاصل کئےمیڈل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز