Live Results Assembly Elections 2018

احمدآباد میں کچرے کا قہر: بارش کے بعد مسلم علاقوں میں گندگی سےعوام پریشان

یہاں احمدآباد کے حسینی پارک علاقے میں گذشتہ پندرہ روز سے کوڑا کرکٹ و کچرا اٹھانے کوئی ورکر نہیں آیا ۔

Aug 05, 2017 05:43 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 05:43 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں سیلاب آنے کے بعد  گندگی کا قہر ٹوٹ پڑا ہے اورجس نے پورے گجرات میں بیماریوں کو دعوت دے دی ہے۔ اگراحمدآباد کی بات کریں تو بارش کے دوران  میونسپل کارپوریشن مسلم علاقوں کی طرف سے نظر چراتی دکھائی دی۔  یہاں احمدآباد کے حسینی پارک علاقے میں گذشتہ پندرہ روز سے کوڑا کرکٹ و کچرا اٹھانے کوئی ورکر نہیں آیا ۔ اے ایم سی میں شکایت کرنے کے باوجود لوگوں کی پریشانیاں دور نہیں ہوئیں۔ پریشانیاں حد سے زیادہ بڑھ جانے پرمقامی لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایم سی کے خلاف نعرے بازی کی ۔

مقامی خاتون نے اس معاملے پر کہا کہ یہاں کچرا لینے کوئی نہیں آتا ۔ بارش آنے کے بعد سے کچرے کی نکاسی  کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دور دور علاقوں میں  ہمیں خود کچرا پھینکنے جانا پڑتا ہے اور مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہم ہی ہو رہے ہیں ۔ تاہم سماجی کارکن نور جہاں دیوان نے اس سلسلے میں  کہا کہ بارش ہونے کے بعد لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا مگر گورنمنٹ کی طرف سے تب بھی کوئی سہولت نہیں فراہم کی گئی حتیٰ کہ کچرے کی گاڑی بھی بھیجنا بند کر دیا۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اس پریشانی سے نجات دلائی جائے اور کارپوریشن اس طرف بھی اپنی نظر دوڑائے۔

احمدآباد میں کچرے کا قہر: بارش کے بعد مسلم علاقوں میں گندگی سےعوام پریشان

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز