مسلمانوں کے ساتھ جاری سلوک ملک کے حق میں نہیں: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت

Sep 26, 2017 05:18 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 05:18 PM IST

 احمد آباد۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت گجرات کی جانب سے احمدآباد کے جوہاپورا میں موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مجلس مشاورت کے ساتھ ساتھ  جمیت علما ہند ، جماعت اسلامی ہند، آل اںڈیا ملی کاونسل، وغیرہ نتظمیوں  سے جڑے لوگوں نے حصہ لیا ۔ اس  پروگرام  میں  ملک کے موجودہ حالات ، مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی، معاشی اورسیاسی جیسی پریشانیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قومی سکریٹری مجتبیٰ خان نے کہا کہ گجرات میں الیکشن ہونےوالا ہے۔ ایسے میں س مسلم سماج کے لوگ سیاسی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انہیں ہی سب ووٹ دیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ صرف دعوے نہ ہو بلکہ وکاس ہو تو وہ پاگل نہ ہو۔ وہیں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اس جلسےمیں مسلمانوں کی پریشانیوں کے تعلق سے بات چیت کی گئی۔ مزید کہا  گیا کہ اس ملک میں جس طرح سے مسلمانوں کےساتھ سلوک کیا جا رہا ہے وہ یہ ملک کے حق میں نہیں ہے ۔ ملک کے لوگوں کومذہب، زبان، ذات پات کی بنیاد پر جس طرح سے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ چیز ملک کے حق میں نہیں ہے۔

مسلمانوں کے ساتھ  جاری سلوک ملک کے حق میں نہیں: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز