ناندیڑ کے کثیر مسلم آبادی والےعلاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

May 24, 2017 01:04 PM IST | Updated on: May 24, 2017 01:04 PM IST

ناندیڑ۔  کثیر مسلم آبادی والے ناندیڑ کے کئی علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ صاف صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کے معاملہ میں کارپوریشن انتظامیہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتتی لیکن سہولیات پہنچانے کے معاملہ میں مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ ان علاقوں کو نظر انداز اس وجہ سے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر اقلیتی طبقہ کے لوگ رہتے ہیں جبکہ کارپوریشن انتظامیہ بجٹ کی کمی کا بہانہ بنا کر اپنی ذمہ داریوں سے دامن بچانے میں لگا ہوا ہے  ۔ بار بار شکایت کرنے پر بھی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔

ملت نگر، اقبال نگر کی سڑک پر جمع ہونے والا پانی ڈرنیج لائن میں آئی خرابی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے ۔ گندے پانے نے یہاں کے مکینوں کا جینا مشکل کردیا ہے ۔ پانی جمع ہونے

ناندیڑ کے کثیر مسلم آبادی والےعلاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

سے بستی میں چلنا پھرنا مشکل تو ہوا ہے ساتھ ہی مقامی لوگوں کی صحت پر بھی اس کے اثرات پڑ رہے ہیں ۔ لوگوں کا الزام ہے کہ میونسپل انتظامیہ یہاں کے حالات میں سدھار لانےکے لیے سنجیدہ نہیں ہے ۔عوامی نمائندوں سے بھی لوگ مایوس ہوگئے ہیں ۔ یہی خستہ حالت شہر کے دوسرے حصہ گنگا چال کی بھی بنی ہوئی ہے ۔ یہاں بہنے والے نالے کی صفائی نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو گندگی اور بدبو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہاں بھی لوگ کارپوریشن انتظامیہ کی شکایتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ بارش کا موسم ابھی شروع ہونے کو ہے ۔ فوری ان مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو بارش میں حالات کافی سنگین ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز