مختلف مسئلے کو بلاوجہ ہوا دے کرمسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے : نصرت علی

May 08, 2017 10:09 PM IST | Updated on: May 08, 2017 11:07 PM IST

احمد آباد : جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مسلم پرسنل لا کے تئیں بیداری پیدا کرنے سے متعلق پندرہ روزہ مہم کے اختتام کے موقع پر احمد آباد کے سرس پور علاقہ میں واوع امبیڈکر ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ 15 دنوں تک چلنے والی اس مہم میں کیا کچھ کیا گیا ۔پروگرام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئےصدر جماعت اسلامی ہند گجرات شكيل احمد راجپوت نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بیداری مہم ایک ملکی سطح کی مہم رہی ، جس کی شروعات 23 اپریل سے کی گئی تھی ۔

مہم کے خاتمے کے موقع پر مسلم عورتوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ شکیل احمد نے کہا کہ آج مسلم برادری کے لوگ شریعت کے قانون سے واقف نہیں ہیں ، اس لیے ہماری کوشش تھی کہ لوگوں کے گھر گھر جا کر لوگوں کو مسلم پرسنل لا کے بارے میں جانکاری دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ دنوں تک چلنے والے اس مہم میں ہم نے احساس کیا کہ مسلم برادری کے لوگ پرسنل لا کے بارے میں بیدار نہیں ہیں۔

مختلف مسئلے کو بلاوجہ ہوا دے کرمسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے : نصرت علی

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مہم کے تحت چارعنوان کو لے کر ایک مضمون کمپٹیشن بھی رکھا تھا ، جس میں کامیاب ہونے والی خواتین کا اعزاز بھی دیا گیا۔ مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے اختتام کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر نصرت علی نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں مختلف مسئلے کو بلاوجہ ہوا دے کرمسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم برادری کے لوگوں میں مسلم پرسنل لا کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو مسلم پرسنل لا کے بارے میں بیدار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مہم کافی کامیاب ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز