یہاں مسلم طبقہ کے لوگ گئو شالا چلانے کیلئے مانگ رہے ہیں زمین

Apr 13, 2017 10:30 PM IST | Updated on: Apr 13, 2017 10:30 PM IST

احمد آباد : گجرات میں اسمبلی انتخابات اب زیادہ دور نہیں ہے، اس لئے اب گائے کے نام پرجم کر سیاست ہو رہی ہے۔ لیکن احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں رہنے والی مسلم برادری کے لوگ مسلمانوں کے سب سے بڑے علاقہ میں گئو شالا کو تعمیر کروانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جوہاپورا کی مسلم برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کو اس علاقہ میں گئو چر کی زمین دے ۔ تاکہ مسلم برادری لوگ گئو شالا چلا سکیں ۔

محبان اہل بیت فاونڈیشن کے صدر صوفی انور شیخ کا اس بابت کہنا ہے کہ ہم ہمارے علاقہ میں ایک ایسا گئو شالا بنانا چاہتے ہیں ، جو بالکل مارڈن ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آج گائے کے نام پرسیاست کی جارہی ہے ، ایسے موقع پر ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسلم بھی گائے سے محبت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے گئو شالا چلانا چاہتے ہیں ۔

یہاں مسلم طبقہ کے لوگ گئو شالا چلانے کیلئے مانگ رہے ہیں زمین

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز