ناندیڑ کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کو ملی غیرمعمولی کامیابی پرعلماء کی مبارکباد

ناندیڑ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی غیرمعمولی جیت کے بعد شہر کے مسلمان اپنے مسائل کے حل کیلئے کانگریس قائدین سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ۔

Oct 23, 2017 07:48 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 07:48 PM IST

 ناندیڑ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی غیرمعمولی جیت کے بعد شہر کے مسلمان اپنے مسائل کے حل کیلئے کانگریس قائدین سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کانگریس کی اس ایک طرفہ جیت میں مسلم ووٹوں کا بہت بڑا رول رہا ہے ۔ اب شہری مسائل پرگفتگو کرنے اوران کے حل کیلئے ایک موثر حکمت عملی بنانے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں علماء کرام کی ایک خصوصی میٹنگ رکھی گئی ۔ میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوان کو بطورخاص مدعو کیا گیا ۔

 میٹنگ کے دوران اشوک چوان کی گلپوشی کی گئی اور کارپوریشن انتخابات میں ملنے والی غیرمعمولی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی۔ ساتھ ہی شہر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اشوک چوان نےعلماء کی جانب سے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تاج محل کے مسئلہ کو لیکر ملک میں جاری سیاست پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ناندیڑ کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کو ملی غیرمعمولی کامیابی پرعلماء کی مبارکباد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز