ناندیڑ مونسپل کارپوریشن انتخابات : ابو عاصم اعظمی کا کانگریس اور شیو سینا پر تیکھا حملہ

ناندیڑ مونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے تشہیری مہم زور پکڑتی جا رہی ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسے منعقد ہو رہے ہیں ۔

Sep 21, 2017 11:21 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 11:21 PM IST

ناندیڑ : ناندیڑ مونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے تشہیری مہم زور پکڑتی جا رہی ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسے منعقد ہو رہے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے انتخابی جلسہ میں پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے شرکت کی ۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران لوگوں سے سیکولر پارٹیوں کے حق میں کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سیکولزم کے دعوے کی قلعی کھل چکی ہے ۔ کانگریس کے دور اقتدار میں ممبئی میں1993 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور اس کی جانچ کیلئے مقرر شری کرشنا کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کانگریس نے 1992 کے بعد 15 سال حکومت کی لیکن شری کرشنا کمیشن رپورٹ پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔

ناندیڑ مونسپل کارپوریشن انتخابات : ابو عاصم اعظمی کا کانگریس اور شیو سینا پر تیکھا حملہ

ابو عاصم اعظمی

اسی طرح کانگریس پر شیوسینا کے ساتھ ہاتھ ملانے کا بھی الزام لگایا ۔ بھیونڈی بلدیہ انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے باوجود کانگریس نے شیوسینا کی حمایت کی ۔ انہوں نے کانگریس کے اس عمل کو دوغلے پن کی سیاست قراردیا ہے ۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کارپوریشن کے انتخابات کیلئے سماج وادی پارٹی نے پچاس سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ماضی میں سماج وادی پارٹی کو دو سے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوچکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار ناندیڑ کے عوام سماج وادی پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں  یا نہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز