ٹاٹا سنز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر پارسی بنا چیئرمین، این چندرشیكھرن کو ملے گی کمان

Jan 12, 2017 10:16 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 10:17 PM IST

ممبئی: ملک کے معروف صنعتی گروپ ٹاٹا سنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز ( ٹی سی ایس) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر این چندرشیكھرن کو آج نیا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا۔ مسٹر چندرشیكھرن کی تقرری آئندہ 21 فروری سے مؤثر ہوگی۔ ٹاٹا سنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ "مسٹر چندرشیكھرن نے ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی بہترین سروس دے کر قائدانہ صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

ٹاٹا سنز نے اپنے سابق صدر سائرس مستری کو 24 اکتوبر کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کے پیشرو اور گروپ کے اعزازی صدر رتن ٹاٹا کو عارضی طور پر ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا تھا، اس کے بعد مسٹر مستری اور ٹاٹا گروپ کے درمیان طویل کارپوریٹ جنگ چھڑ گئی تھی۔ دونوں گروپوں نے میڈیا میں ایک دوسرے پر جم کر الزام تراشیاں کی ہیں اور بالآخر گزشتہ ماہ مسٹر مستری نے گروپ کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی دیتے ہوئے اس جنگ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دی ہے۔

ٹاٹا سنز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر پارسی بنا چیئرمین، این چندرشیكھرن کو ملے گی کمان

دریں اثناء، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہونے والی میٹنگ میں ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر مسٹر چندرشیكھرن کے نام پر مہر لگا دی گئی۔ وہ مارکیٹ سرمایہ ٹیکس میں کئی سال سے اونچے مقام رہنے والی کمپنی ٹی سی ایس کے روح رواں ہیں۔ ٹی سی ایس نے آج ہی تیسری سہ ماہی کے نتائج جاری کیے ہیں جن میں اس کا مجموعی خالص منافعہ 11.25 فیصد رہا۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ"ہمیں امید ہے کہ مسٹر چندرشیكھرن اب پورے ٹاٹا گروپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور وہ ٹاٹا گروپ کے اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے شعبے میں مکمل صلاحیت کا استعمال کریں گے"۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز