احمد آباد نیشنل بک فیئر میںاسلام کو لے کر لوگوں کے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش

May 05, 2017 08:31 PM IST | Updated on: May 05, 2017 08:31 PM IST

احمد آباد :احمد آباد ميونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراونڈ میں سات دنوں تک چلنے والے نیشنل بک فیئر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کتاب میلہ میں جہاں اس سال مختلف مذاہب سے وابستہ کتابوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں وہیں اسلامی کلچر کی کتابوں کا بھی اسٹال لگا کر اسلام کو لے کر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارنے والے نوجوانوں کو بھی کتاب کی طرف دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یکم مئی سے لے کر سات مئی تک چلنے والے کتاب میلہ میں دور دور سے کتابوں کو پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگ آتے ہیں ۔ ایسے میں انہیں مختلف مضامین کی کتاب ایک ہی چھت کے نیچے مہیا ہو جاتی ہیں ۔ اسلامی کلچر کی اسٹال لگانے والے لوگ جہاں کتاب کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کے بارے میں معلومات مہیا کروا رہے ہیں وہیں اس سال آڈیو نظام کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور اذان کے بارے میں غیر مسلم برادری کے لوگوں کو معلومات دی جا رہی ہے ۔

احمد آباد نیشنل بک فیئر میںاسلام کو لے کر لوگوں کے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش

اسلامی کتابوں کا ایک اسٹا ل لگانے والےعمران کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہمارے اسٹال پر آئے ہیں اوراذان کا آڈيو سنا ہے ، تمام لوگوں کا رسپونس کافی اچھا رہا ہے ۔ تو کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اب لوگوں کا رجحان کتابوں کو لے کر آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے ۔

احمد آباد نیشنل بک فیئرمیں اسلامک اسٹا ل پر آنے والے لوگوں کو تین طلاق کیا ہے اور اسلام کا پیغام کیا ہے ، اس کے بارے میں بھی جانکاری دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں حنیف ملتانی کہتے ہیں کہ ہمارے اسٹال پر آنے والے غیر مسلم برادری کے لوگوں کو طلاق کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں قرآن شریف بھی مفت میں دیا جاتا ہے ۔ تو وہیں احمدیہ مسلم کمیونٹی کا بک اسٹال لگانے والوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو اسلام کا اصل پیغام کیا ہے ، اس کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں ۔ بتاتے ہیں کہ اسلام کس طریقے سے امن اور شانتی کا پیغام دیتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز