Live Results Assembly Elections 2018

مالیگاؤں کارپوریشن کے میئرکے لیے این سی پی کانگریس کی بجائے شیوسینا سے کرے گی اتحاد

این سی پی کے مقامی صدر نے کہا کہ ہم کانگریس سے اتحاد نہیں کر سکتے کیونکہ کانگریس نے اس سے قبل ہمیں دھوکہ دیا ہے ۔

May 29, 2017 02:59 PM IST | Updated on: May 29, 2017 02:59 PM IST

مالیگاؤں۔ مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن کے بعد میئر بنانے کےلیے سیاسی داو پیج شروع ہوگئےہیں ۔ این سی پی کے مقامی صدر مفتی اسماعیل قاسمی نے پارٹی کے ذمہ داران پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہماری مدد نہیں کی ورنہ ہم زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوتے۔ مقامی سطح پر ہم نے کانگریس کے خلاف الیکشن لڑا ہے،  اس لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کسی بھی حالت میں ممکن نہیں ۔ شیو سینا کے ساتھ ہمارا اتحاد ممکن ہے اور اس تعلق سے ہماری بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ کسی بھی حالت میں مالیگاؤں کارپوریشن میں اقتدار ان کا ہی ہوگا ۔

 کارپوریشن الیکشن میں کانگریس کو 28 ، این سی پی۔ جنتادل اتحاد کو 27 ، شیو سینا 13 ، بی جے پی 09 اور ایم آئی ایم 7 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں مل سکی ۔ اس لیے اب اتحاد کی کوشش جاری ہے ۔ کانگریس نے ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد کرنے کی بات کی،  جبکہ این سی پی کے مقامی صدر نے کہا کہ ہم کانگریس سے اتحاد نہیں کر سکتے کیونکہ کانگریس نے اس سے قبل ہمیں دھوکہ دیا ہے ۔ ہم شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرسکتے ہیں اور اس تعلق سے ہماری بات چیت جاری ہے ۔

مالیگاؤں کارپوریشن کے میئرکے لیے این سی پی کانگریس کی بجائے شیوسینا سے کرے گی اتحاد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز