بی جے پی ہندوستان کا جو نقشہ کھینچنا چاہتی ہے، وہ قابل قبول نہیں : شرد پوار

Mar 19, 2017 04:33 PM IST | Updated on: Mar 19, 2017 04:33 PM IST

احمد آباد : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے آج کہا کہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہندوستان کا جو نقشہ کھینچنا چاہتی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ مسٹر شرد پوار نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اپنی پارٹی کے نئے ریاستی صدر دفتر کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ بی جے پی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے بارے میں جو وعدے کر کے اقتدار میں آئی تھی ان میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اور اب بی جے پی جس طرح ملک کا نقشہ کھینچنا چاہتی ہے۔ایسا نقشہ نہیں چاہئے۔ بی جے پی ملک کا ایسا نقشہ نہیں بنا سکتی جس میں غریبوں کے لئے جگہ ہو"۔ اس موقع پر این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل، ایم ایل اے کے ساتھ گجرات ریاستی صدر جینت پٹیل اور ممبر اسمبلی كادھل جڈیجا بھی موجود تھے۔ ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کےایوان اپوزیشن لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا نے بھی این سی پی کے نئے دفتر میں آکر مسٹر پوار سے ملاقات کی۔

بی جے پی ہندوستان کا جو نقشہ کھینچنا چاہتی ہے، وہ قابل قبول نہیں : شرد پوار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز