پانچ سو اور دو ہزار کی نئی کرنسی کے بعد اب 10 روپے کے بھی نئے نوٹ لائے گی حکومت

Mar 09, 2017 02:34 PM IST | Updated on: Mar 09, 2017 02:34 PM IST

ممبئی : ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی 10 روپے کا نیا نوٹ لانے والا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق وہ جلد ہی مہاتما گاندھی سیریز2005 کے تحت 10 روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا۔ 10 روپے کے اس نئے نوٹوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے بھی پرانے 10 کے نوٹ سے بہتر بنایا گیا ہے۔

آر بی آئی کے مطابق نئے نوٹوں پر نمبر پینل کے انسیٹ میں انگریزی کا بڑا 'ایل حرف ہوگا اور نوٹ کے پیچھے کی طرف سال 2017 لکھا جائے گا۔ وہیں اس نوٹ پر مرکزی بینک کے نئے گورنر ارجت پٹیل کا دستخط بھی ہوگا۔

پانچ سو اور دو ہزار کی نئی کرنسی کے بعد اب 10 روپے کے بھی نئے نوٹ لائے گی حکومت

ان نوٹوں کے دونوں نمبر پینل پر پہلے تین پوائنٹس / حروف کا سائز برابر رہے گا، لیکن اس کے بعد بائیں سے دائیں پوائنٹس بڑھتے ہوئے سائز میں ہوں گے۔ تاہم مرکزی بینک نے واضح کر دیا ہے کہ پہلے جاری کئے گئے 10 روپے کے تمام بینک نوٹ بھی چلتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ 8 نومبر کو مرکزی حکومت نے ملک میں 500 اور 1000 کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کے مطابق اس نوٹ بندی کے پیچھے ان کا مقصد ملک سے کالے دھن کو ختم کرنا تھا۔ نوٹ بندی کے بعد سے ہی حکومت ڈیجیٹل ادائیگی پر بھی زور دے رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز