اجمیر بم دھماکہ کیس : این آئی اے کی خصوصی عدالت قصورواروں کو آج سنائے گی سزا

Mar 20, 2017 09:42 AM IST | Updated on: Mar 20, 2017 09:42 AM IST

اجمیر : اجمیر بم دھماکہ کیس میں پیر کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت قصورواروں کو سزا سنائے گی ۔ تقریبا 9 سال پہلے ہوئے اس دھماکہ میں عدالت نے 8 مارچ کو بھاویش پٹیل، دیویندر گپتا اور سنیل جوشی (مردہ ) کو مجرم قرار دیا تھا ۔ ساتھ ہی عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت سات کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

کورٹ 16 مارچ کو قصورواروں کی سزا پر فیصلہ سنانے والی تھی ، لیکن اس دن فیصلے کو 18 مارچ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا اور 20 مارچ اگلی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ خیال رہے کہ اس کیس کے کل 13 ملزمان میں سے تین اب بھی فرار چل رہے ہیں۔

اجمیر بم دھماکہ کیس : این آئی اے کی خصوصی عدالت قصورواروں کو آج سنائے گی سزا

خیال رہے کہ 11 اکتوبر 2007 کو راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطہ کے پاس شام تقریبا 6 بجے روزہ افطار کے وقت وہاں زوردار بم دھماکہ ہوا تھا ، جس میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کے لئے درگاہ میں دو ریموٹ بم پلانٹ کئے گئے تھے ۔ لیکن ان میں سے ایک ہی پھٹا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز