کانگریس سے نزدیکیاں بڑھا رہے ہاردک پٹیل کی مشکلات میں اضافہ ، غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

گجرات میں پاٹیداد آندولن کے ربراہ ہاردک پٹیل کے خلاف مہیسانہ ضلع کی مقامی عدالت وس نگر سیشن کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

Oct 25, 2017 11:10 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 11:10 PM IST

احمد آباد : گجرات میں پاٹیداد آندولن کے ربراہ ہاردک پٹیل کے خلاف مہیسانہ ضلع کی مقامی عدالت وس نگر سیشن کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2015 میں بی جے پی ممبر اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر پر ہاردک پٹیل کے حامیوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے لئے عدالت میں ہارد ک سمیت 19 افراد کے خلاف معاملہ زیر سماعت ہے۔ اس میں پاٹیداروں کے ایک گروپ کے لیڈر لال جی پٹیل کا نام بھی شامل ہے۔ عدالت نے ان سبھی افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ہاردک کے خلاف ایسے وقت میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے ، جب گجرات الیکشن انتہائی قریب آچکے ہیں ، تاریخوں کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اور ہاردک پٹیل کانگریس کی طرف جھکتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ عدالت کا یہ فیصلہ لگاتار تین مرتبہ تاریخوں پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے آیا ہے۔

کانگریس سے نزدیکیاں بڑھا رہے ہاردک پٹیل کی مشکلات میں اضافہ ، غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

خیال رہے کہ 2015 میں جب پاٹیدار وں کا ریزرویشن آندولن اپنے شباب پر تھا ، تو کئی مقامات پر تشدد کے چھوٹے موٹے واقعات بھی پیش آیا تھے اور اس سلسلہ میں ہاردک کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز