سونو نگم کے بعد اب گلوکارہ سچترا کرشن مورتی کا اذان کو لے کر متنازع تبصرہ ، ٹویٹر پر لوگوں نے جم کر لتاڑا

بالی ووڈ کے سنگر سونو نگم کے بعد اب اداکارہ اور گلوکارہ سچترا کرشن مورتی نے اذان کو لے کر متنازع تبصرہ کیا ہے۔

Jul 24, 2017 05:11 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:14 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے سنگر سونو نگم کے بعد اب اداکارہ اور گلوکارہ سچترا کرشن مورتی نے اذان کو لے کر متنازع تبصرہ کیا ہے۔ تاہم مورتی کے اس تبصرہ کے بعد جہاں اس کی سوشل میڈیا پر ہی جم کر کھینچائی کی جارہی ہے، وہیں کئی سیاسی لیڈروں نے بھی اس کی تنقید کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سچترا نے صبح اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اذان کو لے کر متنازع تبصرہ کیا ۔ گلوکارہ نے لکھا کہ صبح 4.45 پر گھر پہنچی ہوں اور اذان کی آواز سے میرے کان پھٹ رہے ہیں، اس سے زیادہ بے وقوفی تو کوئی ہو ہی نہیں سکتی ہے جس میں کسی پر زبردستی مذہب پرستی مسلط کی جاتی ہے۔ گلوکارہ سچترا نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ وہ صبح اپنے مطابق اٹھتی ہے اور اپنے طریقہ سے پوجا ارچنا کرتی ہے ۔

سونو نگم کے بعد اب گلوکارہ سچترا کرشن مورتی کا اذان کو لے کر متنازع تبصرہ ، ٹویٹر پر لوگوں نے جم کر لتاڑا

Photo : suchitrak@twitter.com

گلوکارہ سچترا کرشن مورتی کے اس تبصرہ کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے۔ ایس پی لیڈر ابو اعظمی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کی شدید تنقید کی ۔ سماجوادی پارٹی کے ہی ایک اور لیڈر جوہی سنگھ اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کس طرح لوگ ہیں ، جنہیں اذان کی آواز پریشان کرتی ہے۔ اذان سے تو دل کو سکون ملتاہے اور پھر یہ لوگوں کس طرح اذان کے بارے میں ایسی بات کہہ سکتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو پوجا سے جیسے زیادہ اپنی نیند پیاری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز