پونے : ایک سالہ بچی سے عصمت دری کے بعد کیا قتل، ملزم گرفتار

پونے کی پولیس نے 22 سالہ شخص کو ایک سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے الزام میں لونی کالبھور علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔

Jun 16, 2018 12:42 PM IST | Updated on: Jun 16, 2018 12:43 PM IST

پونے کی پولیس نے 22 سالہ شخص کو ایک سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے الزام میں لونی کالبھور علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام ملہاری بنسوڈ بتایا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ جمعرات کے روز دیر رات ملہار بنسوڈ نے لونی کالبھور علاقہ میں اپنے والدین کے ساتھ باہر کھلے میں سو رہی ایک سالہ بچی کو اغوہ کر لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کنبہ تملناڈو کا رہنے والا ہے اور اس کے والدین اور دیگر خاندان کے افراد اس علاقہ میں مزدوری کا کام کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ آدھی رات کو جب بچی کے والدین کو لڑکی کے غائب ہونے کا پتہ چلا تو انہوں نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ اسے تلاشنہ شروع کیا۔ اس متعلقہ لونی کالبھور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ۔

پونے : ایک سالہ بچی سے عصمت دری کے بعد کیا قتل، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

گھر سےس کچھ ہی دوری پر بچی کی لاش ملی ہے۔ میڈیکل جانچ میں پایا گیا کہ لڑکی کے ستھ پہلے جنسی زیادہتی ہوئی اور پھر سر کوزمین سے پٹک کر اس کا قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ انہیں انکشاف کے درمیان ایک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہوا ہے۔ جس میں ملزم شخص لڑکی کو لے جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے ایک سالہ بچی کے ساتھ کیا ہوا گناہ قبول کر لیا ہے۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز