ممبئی کے قریب او این جی سی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 لاشیں برآمد

ممبئی۔ تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) کا ایک ہیلی کاپٹر ممبئی کے قریب 30 میل کی دوری پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

Jan 13, 2018 03:06 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 04:54 PM IST

ممبئی۔ تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) کا ایک ہیلی کاپٹر ممبئی کے قریب 30 میل کی دوری پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ ملازمین اور دو پائلٹ سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے 4 لاشیں برآمد کی ہیں۔

پون ہنس وی ٹی پی ڈبلیو اے ہیلی کاپٹر نے جوہو ہوائی اڈے سے صبح 10:20 بجے او این جی سی کے نارتھ فیلڈ کے لئے اڑان بھری تھی۔ اس کے 15 منٹ کے اندر ہیلی کاپٹر کا ممبئی ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور او این جی سی سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

ممبئی کے قریب او این جی سی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 لاشیں برآمد

پون ہنس وی ٹی پی ڈبلیو اے ہیلی کاپٹر نے جوہو ہوائی اڈے سے صبح 10:20 بجے او این جی سی کے نارتھ فیلڈ کے لئے اڑان بھری تھی۔: ڈیمو امیج۔

Loading...

اسے 10:58 بجے او این جی سی کے نارتھ فیلڈ پر اترنا تھا، لیکن یہ مقررہ وقت پر لینڈ نہیں ہوئی۔ 10:30 کے بعد سے ہیلی کاپٹر سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے 2 آئی ایس وی کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں کوسٹ گارڈ کی 3 یونٹ پہلے ہی موجود ہیں۔ وہیں، دوسرے ہیلی کاپٹر اور طیارے کو بھی اس ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے ابھی تک ملبے سے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔ باقی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ اس دوران، او این جی سی کے چیئرمین بھی ممبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

بحریہ کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں گشت کررہے اس کے اور ساحلی محافظ دستے کے بحری جہازوں کو بچاؤ اور راحت کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔ بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر کو بھی کھوجی مہم میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ آئی این ایس تیغ کو بھی طبی دستے کے ساتھ تلاش کے لئے روانہ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کھوجی طیارے پی-8آئی اور ڈورنئر کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز