دیوالی کے موقع پر پیازسمیت مختلف سبزیوں کے دام آسمان پر

Oct 16, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 10:32 PM IST

ممبئی: ملک کے اہم ترین تہوار دیوالی کے موقع پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں جبکہ پیاز اور ٹماٹر پر ہمیشہ کی طرح زیادہ اثرپڑا ہے اور دونوں 35-40روپے فی کلو اور پالک کا بینچ 25-30 روپے ہوچکا ہے ،دیگر اشیاء 15-20روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اچانک پیاز 15-20روپے فی کلو کے بجائے 35-40روپے فی کلو گرام کو پہنچ گئی اور ٹماٹر کا بھی یہی حال ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ قیمتیں ہیں۔پوش علاقوں میں پچاس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔دھنیا 100-200روپے فی کلو اور پالک کی قمیت 25-30روپے فی بینچ ہوچکی ہے۔دراصل ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں مانسون سے گزر جانے کے بعد بھی ہونے کے نتیجے میں فصل میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دیوالی کے موقع پر پیازسمیت مختلف سبزیوں کے دام آسمان پر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز